پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں: شیخ رشید

: پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک انتظار کریں،۔
دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے سیاسی رنگ بدلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر سے گرفتار ہونے والے سپیکر کے پاس جائیں۔
میری پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی گلہ نہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر شیخ رشید، صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں