پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات: وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات: روئیی گروپ کی سرمایہ کاری کی دلچسپی

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔
جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو کی قیادت میں چین کے روئیی گروپ کے نو رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین ایسا دوست جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
روئیی گروپ کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے روئیی گروپ کی شعبہ ٹیکسٹائل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کو بھی سراہا۔
چیئرمین روئیی گروپ چیویافو نے کہا کہ وہ صرف بطور سرمایہ کار نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے آئے ہیں۔
روئیی گروپ پاکستان میں عالمی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں