میانوالی، فیصل آباد، ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف کا 2 اکتوبر کو پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 2 اکتوبر کو پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلا پرامن احتجاج 2 اکتوبر کو میانوالی ، فیصل آباد اور ملتان میں ہوگا۔
جو کہ عدلیہ کی آزادی ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہر کارکن تینوں شہروں میں گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج میں بھرپور حصہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے نکلنے والا قافلہ احتجاج کرتا رہا۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکن ڈٹے رہے اور احتجاج کرتے رہے، –
28 ستمبرکو راولپنڈی کے احتجاج پر عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں