برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور مسئلہ کشمیر و فلسطین پر پاکستان کا موقف””اسحاق ڈار
کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ہو یا فلسطین کا، پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن مٰیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہابرطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
17لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، برطانیہ کا دورہ انتہائی مصروف،اہمیت کا حامل تھا۔
برطانوی نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستان182ملکوں کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا،۔
برطانوی قیادت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی دور میں ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے صورتحال خراب ہوئی۔
پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے،ہوا بازی کے شعبے میں عالمی معیارات کی پاسداری کیلئے پر عزم ہیں۔
پروازوں کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہوابازی کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاوشیں کی جا رہی ہیں۔
،پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جا رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں