“پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف افغان حکومت سے موثر کارروائی کی درخواست کی”
پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ اس نے بارہا افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔
افغان عبوری حکومت ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اور یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے۔
اس بارے میں تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات کی ۔
مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کےذریعے ہی ممکن ہے۔
ترجمان نے اسرائیلی مغربی کنارے پر مظالم کی مذمت کی۔
اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی قابض افواج کے عام شہریوں کے خلاف مظالم کو روکا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں