“پاکستان نے فنانسنگ کا خلا پر کرنے کے لیے قرض درخواست دی: وزارت خزانہ”

“پاکستان کی قرض درخواست: وزارت خزانہ نے کمرشل بینکوں سے فنانسنگ کی کوششیں شروع کیں”

وزارت خزانہ کے 3 بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے
پاکستان نے فنانسنگ کا خلا پر کرنے کےلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض کی درخواست کر دی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض منظوری کیلئے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پرقرض لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ حکام 1.75 ارب ڈالر قرض کےلیے 3 بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلئے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ موخرادائیگیوں پر آئل فیسیلیٹی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
سعودی عرب کیساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلئے معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے 7 ارب ڈالر قرض منظوری کی ڈیڈ لائن نہ مل سکی ۔
عالمی مالیاتی ادارے نے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منظوری کیلئے پہلے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانا ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں