پاکستان پوسٹ کی تیز ترین سروس: 24 گھنٹے میں پارسل کی ڈیلیوری
پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب سے اپنی تیز ترین سروس کا آغاز کر دیا۔
پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب کے صارفین کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔
پاکستان پوسٹ نے جنوبی پنجاب سے اپنی تیز ترین سروس کا آغاز کر دیا۔
یو ایم ایس پلس سروس پورے جنوبی پنجاب کے لیے شروع کر دی گئی ہے۔
چیف پوسٹ ماسٹر نے پارسل کو24گھنٹے کے اندر ڈیلیور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جنوبی پنجاب کا کوئی بھی شہرہو، دیہات ہو24گھنٹے کے اندر پارسل ڈیلیور کریں گے،۔
تمام ڈاک خانوں میں یو ایم ایس پلس سروس کے کاونٹرز قائم کردیئے گئے۔
عارف نیازی کا کہنا ہے کہ پورے جنوبی پنجاب میں الگ عملہ ارجنٹ سروس کیلئےمختص کیا ہے۔
جنوبی پنجاب سے اس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔
اس ارجنٹ سروس کو ملک کے دوسرے حصوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔
چیف پوسٹ ماسٹر کا کہنا ہےکہ ہر ڈاک خانے میں الگ پوسٹ مین ارجنٹ سروس کیلئےہر وقت موجود رہیں گے۔
دیگرپرائیوٹ سروسز سے کم قیمت میں سروس دیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں