پاکستان اور چین کا شاہراہ قراقرم اور دیگر منصوبوں پر اتفاق
پاکستان اور چین کا چار میگا منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق
پاکستان اور چین کے درمیان چار میگا منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
عبدالعلیم خان عالمی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔
جہاں انہوں نے چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ڑیاپینگ سے ملاقات کی ۔
جبکہ مذاکراتی سیشن میں بھی شریک ہوئے ۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق پاک ، چین وزراء نے چار میگا پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ۔
جن میں شاہراہ قراقرم، ایم ایل ون، ایم سکس، ایم نائن اور کاغان ناران ، بابوسر ٹاپ ٹنل شامل ہیں۔
پاک چین وزراء کے درمیان ان منصوبوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور فنانشل ماڈل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان مل کر ایم ایل ون اور ایم 6 اور ایم 9 کے منصوبوں پر کام کریں گے۔
اور پاکستان میں قراقرم ہائی وے اور کاغان ناران سے بابو سر ٹاپ ٹنل تعمیر کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں