“پاکستان کا قومی ترانہ: افغانستان کی وضاحت مسترد”

“افغان قونصل جنرل کی نشست پر بیٹھنے پر پاکستان کا قومی ترانہ زیر بحث”

پاکستان کی قومی ترانے کے معاملے پر افغانستان کی وضاحت مسترد
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ قومی ترانے کے معاملے پر افغانستان کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت کو مسترد کرتے ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی قومی ترانے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ سخت احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔
ہم اس حوالے سے مشاورت کررہے ہیں ، پاکستان کو سفارتی محاذ پر کوئی بھی قدم اٹھانے کا اختیار حاصل ہے۔
ہم افغانستان کی جانب سے جاری کیے گئے جواب کو مسترد کرتے ہیں۔
افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کے پاس پاکستانی ویزا موجود ہے۔
ویزا اور پاسپورٹ نہ ہونے کی خبریں من گھڑت اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو سوشل میڈیا پر پشاور میں رحمت اللعالمین کانفرنس کی تقریب کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔
تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر بھی شریک تھے،۔
تقریب کے دوران قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جس پر اس کی تعظیم میں سب لوگ کھڑے رہے لیکن افغان قونصل جنرل اپنے ساتھی سمیت اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں