“یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد: تفصیلات”

“یورپی یونین نے پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی انسانی ہمدردی کی امداد دینے کا اعلان کیا”

پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین
یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، بڑے پیمانے پر نقصانات اور اہم انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7 لاکھ یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں کمزور برادریوں کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔
یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں