“پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلی: وزیراعظم کا بیان”

“پاکستان کی معیشت کے مستقبل کی جھلک: وزیراعظم کی اہم گفتگو”

ہم ایٹمی طاقت ہیں روز روز قرض کی درخواستوں سے اہمیت کم ہوتی ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان کی معیشت کو چار چاند لگیں گے۔
ہماری خواہش ہے کہ پالیسی ریٹ بھی سنگل ڈیجیٹ میں آجائے۔
کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو انشا اللہ چار چاند لگیں گے۔
آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے، شرح سود میں دو فیصد کمی سے تمام شعبوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور اگلے پروگرام کیلیے گفتگو اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
پروگرام طے ہونے کے بعد ہم شرح نمو میں اضافے کیلیے اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور ایف بی آر کے شعبے میں بے پناہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
احسن لنگڑیال کو ابھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلیے وقت دیا ہوا ہے تاکہ وہ چیزیں ہینڈل کرلیں۔
اور پھر میں اُن کے ساتھ اہداف کے حصول کیلیے میٹیگن کروں گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں