“پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام: ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت”

“ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان: پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام کیسے کام کرتا ہے”

فوج خوداحتسابی کےنظام پر یقین رکھتی ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج خود احتسابی کے نظام پر یقین رکھتی ہے۔
یہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی کے حق میں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج خود احتسابی کے نظام پر یقین رکھتی ہے۔
پاک فوج عمل پر یقین رکھتی ہے، پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام جامع اور شفاف اور مضبوط ہے۔
جب بھی فوج میں قائم قوانین کی خلاف ورزئی ہوئی تو پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام بلاتفریق حرکت میں آیا۔
12اگست کو آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں جنرل حمید کے خلاف کورشل مارشل کی کارروائی کا بتایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ سٹی کیس میں فیض حمید کے خلاف باضابطہ درخواست موصول ہوئی، وزیر دفاع کے ذریعے یہ معاملہ پاک فوج کو بھجوایا گیا۔
اپریل2024 میں پاک فوج کی طرف سے اعلیٰ سطح کی انکوائیری کا حکم دیا تھا۔
ٹھوس شواہد پر مبنی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 12اگست 2024 کو پاک آرمی نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ فیض حمید نے پاک آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں