پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ
پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نیا نرخنامہ جاری کیا گیا ہے ۔
جس کے مطابق فی لیٹر دودھ 60 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامہ کے مطابق بھینس کےدودھ کی فی لیٹر قیمت 180 سے بڑھ کر 240 روپے ہو گئی ہے ۔
جبکہ 60 روپے اضافے کے بعد گائے کا فی لیٹر دودھ 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب فی کلو دہی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
نرخنامہ کے مطابق دہی میں درجہ اول کی کیٹگری کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں