“پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش: پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا”

“پنجاب میں بارش کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے نے ہنگامی حالت کا الرٹ جاری کیا”

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔
عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔
بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں