پیوٹن کی امریکی انتخابات میں کاملا ہیرس کے حق میں حمایت
پوٹن نے امریکی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کی۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ کملا ہیریس کی حمایت کریں تو ہم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ کملا ہیرس ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر اور کاملا ہیرس کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر سب سے زیادہ پابندیاں لگائیں۔
، اگر کاملا ہیرس انتخابات جیت گئیں تو شاید وہ پابندیاں نہ لگائیں ۔
روسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات پر بات کرنا چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ الیکشن امریکا کا اندرونی معاملہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں