پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں بلاول بھٹو:

ملٹری کورٹس پر بلاول بھٹو کا واضح موقف: پیپلز پارٹی کی رائے

پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں۔
حکومت چاہتی ہے تو ملٹری کورٹس پراتفاق رائے پیدا کرے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ملٹری کورٹس کےحق میں نہیں۔
، سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق 2 تجاویز ڈرافٹ میں شامل تھیں۔
، ایک تجویز تھی ملٹری انسٹالیشن پرحملہ کرنےوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی پی نے بتایا کہ جےیوآئی کےمؤقف بھی سنا اور حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم چاہتی تھی تو پیچھے ہٹے۔
، میری پارٹی کامؤقف تھااس وقت آئین کےآرٹیکل8 میں ترمیم کایہ وقت درست نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں