پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی انقلاب میں رکاوٹ ہے – محمود خان اچکزئی

پی ٹی آئی انقلاب نہیں لاسکتی، تنظیم کی کمی اہم مسئلہ ہے – محمود خان اچکزئی

پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے، ایسا گروپ انقلاب نہیں لا سکتا، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے شکایت کی ہے کہ لاکھوں لوگوں کی حمایت کے باوجود عمران خان جیل میں ہیں۔
دراصل پی ٹی آئی میں تنظیم کی کمی ہے، سٹیج پر جاتے ہوئے کپڑے پھٹ جاتے ہیں۔
جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلاب ہوئے ہیں۔
چاہے مذہبی یو یا سیاسی، کسی بھی انقلاب کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ کا انقلاب کیوں نہیں ہورہا، تو اس کی بنیادی وجہ تنظیم کا نہ ہونا ہے۔
کیوں کہ انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے۔
آپ لوگوں کا عمران خان سے محبت اورعشق اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں