“پی ٹی آئی سے مذاکرات پر عرفان صدیقی کی وضاحت”
محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔
اور نہ ہی پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت ہو سکتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں تین الفاظ کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، اجلاس میں پی ٹی آئی کا نام کسی نے نہیں لیا۔
کسی نے مذاکرات کا ذکر کیا نہ بانی پی ٹی آئی کا کسی نے نام لیا ۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔
دروازے پر ذرا سی آہٹ ہوتی ہے تو ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں۔
کوئی ان کے دروازے پر دستک دینے نہیں آ رہا اور اب انکی طرف رُخ کرنے والا کوئی نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں