پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا جسمانی ریمانڈ کالعدم: اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی
پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیدیا۔
گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسلام ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کےگرفتاررہنماؤں کےجسمانی ریمانڈکافیصلہ کالعدم قراردینےکی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نےعدالت کو پی ٹی آئی ایم این ایز کےخلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔
پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پرچیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے کہا کہ اس ایف آئی آر کا لکھنے والا بھی دلچسپ ہے۔
کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے، ۔
جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے، شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟
گوہر خان کا کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں