“چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز”

“چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں”

چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں۔
چودھری شجاعت کی حال ہی میں پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی کوشش کی۔
اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ چودھری شجاعت کی کافی عرصے کے بعد گزشتہ روز لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی۔
جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے اور ذاتی و خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
پرویز الٰہی کی ملاقات کے بعد چودھری شجاعت حسین سے وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کی ہیں۔
علاوہ ازیں چودھری شجاعت حسین نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں