ڈالر مہنگا بیچ کر منافع کمانے کا 65 ارب روپے کا اسکینڈل

کمرشل بینکوں کا ڈالر مہنگا بیچ کر 65 ارب کمانے کا اسکینڈل

کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر مہنگا بیچ کر منافع کمانے کا اسکینڈل
کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر مہنگا بیچ کر 65 ارب روپے کمانے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
جس میں کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر مہنگا بیچ کر 65 ارب روپے کمانے کا اسکینڈل سامنے آیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 2022 میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا ۔
بینکوں نے 65 ارب کمائے اور یہ رقم مہنگے ڈالر بیچ کر کمائی گئی، یہ غریب عوام کا پیسہ ہے جو واپس آنا چاہیے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی سوال اٹھایا کہ کیا مہنگے ڈالر بیچنے پر کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بھی بینکوں کی جانب سے خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا۔
اور بتایا کہ بینکوں پر ایک ارب 40 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
کامران مرتضٰی بولے غیر قانونی طریقے سے بینکوں نے 65 ارب کما لیے۔
اور جرمانہ صرف ایک ارب 40 کروڑ روپے کیا گیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں