ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان: تقاریب اور ملاقاتیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔.
ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔
اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا۔
جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں