کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشہ کی منشیات میں ضمانت منظور

ملزمہ نتاشہ کی ضمانت: کارساز حادثہ اور منشیات کے مقدمے کی تفصیلات

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں ضمانت منظور
سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔
اس کیس کی مرکزی ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جب نتاشہ گاڑی چلا رہی تھی۔
وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی، جس پر ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے۔
کیونکہ خون میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی؟
جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں