اپوزیشن کی مخالفت میں کالے قانون بنائے جا رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

کالے قانون کی تخلیق: شاہد خاقان عباسی کی سخت تنقید

اپوزیشن کے جلسے سے خائف ہو کر کالے قانون بنائے جا رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے سے خائف ہو کر کالے قانون بنائے جا رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پوری قومی اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
اور اگر وہ فیصلہ کرلے کہ اسمبلی غیرقانونی ہوگئی تو کوئی روکنے والا نہیں ۔
بدقسمتی سے ایسے کام کئے جا رہے ہیں جو مارشل لا دور میں بھی نہیں ہوئے۔
اپوزیشن سے خائف ہو کر کالے قانون بنائے جا رہے ہیں اور اسلام آباد کے عوام کا آزادانہ اجتماع کا حق چھین لیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینز اپنے آپ کو ایک ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) اور ایس ایچ او کے تابع کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا ایسے قانون کو پاس کرنے والے ارکان میں شرم نہیں ہے؟ ۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل نفی ہے۔
آج عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں