کانگو جیل سے فرار کی کوشش میں 120 سے زائد قیدی ہلاک

کانگو میں جیل سے فرار کی ناکام کوشش میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

کانگو کی جیل سے فرار کی کوشش میں 120 سے زائد قیدی ہلاک
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی سب سے بڑی جیل میں بڑے پیمانے پر قیدیوں کے فرار کی کوشش کے دوران 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ وسطی افریقی ملک میں جیلوں پر ہونے والے حالیہ پرتشدد حملوں میں سے ایک ہے۔
قیدیوں نے دارالحکومت کنشاسا کی مکالا سینٹرل جیل سے پیر کی رات تقریباً 2 بجے (مقامی وقت) فرار ہونے کی کوشش کی۔
جس کی تصدیق وزیر داخلہ جیکمین شبانی لوکو بہانگو نے کی جانب سے کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق فرار کی کوشش میں 129 سے قیدی مارے گئے ہیں ۔
جن میں سے 24 کو انتباہ کے بعد گولی ماری گئی ، باقی افراد دھکم پیل اور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔
جبکہ کچھ خواتین کا ریپ بھی کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ 59 افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں