وفاقی حکومت کا کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ: تفصیلات

روس کے تعاون سے کراچی میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کا منصوبہ

وفاقی حکومت کا کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔
جس کے لیے 700 ایکڑ اراضی بھی مختص کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اور اس کے قیام کے لیے 700 ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی ہی نئی اسٹیل ملز کے لیے مختص کی گئی ہے ۔
کیونکہ موجودہ اسٹیل ملز کی اراضی پر نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
حکومت روس کے تعاون سے نئی اسٹیل مل قائم کرنا چاہتی ہے۔
اور روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان کے وزیر صنعت نے نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
روسی نائب وزیر صنعت و پیداوار نے اپنی حکومت میں اعلیٰ سطح پر نئی اسٹیل مل کی تجویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں