سفارتی آداب کی خلاف ورزی: گورنر سندھ کا افغان سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان قونصل جنرل نے جوکیا وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا،۔
پاکستان نے افغانیوں کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت نے بھی ایسی حرکت نہیں کی، قومی ترانے کی عزت ہر قوم کی تربیت میں شامل ہے۔
گورنر سندھ نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے پر قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں