“گینگ وار کا خدشہ: لاہور پولیس نے طیفی بٹ اور ٹیپو گروپ کو گھروں تک محدود کرنے کا فیصلہ”

“لاہور پولیس نے گینگ وار کا خدشہ دیکھتے ہوئے طیفی بٹ اور ٹیپو گروپ کو گھروں تک محدود کر دیا”

گینگ وار کا خدشہ، پولیس کا طیفی بٹ اور ٹیپو گروپ کو گھر تک محدود کرنے کا فیصلہ
لاہور پولیس نے گینگ وار سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظرطیفی بٹ اور ٹیپو گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں گینگز کے کارکنوں اور اہل خانہ کی تحویل کے لیے ڈی سی لاہور کو خط لکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق طفی بٹ اور ٹیپو دھڑوں کے درمیان فائرنگ اور قتل عام کے دوران بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔
جس کے پیش نظر دونوں گروپوں کے متحرک کارندوں کی نشاندہی کرکے نظربندی کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور دونوں گروپوں کے افراد کو گھروں تک محدود کرنےکےلیےڈی سی لاہورکو خط لکھیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں