وائس چانسلرز کی تعیناتی میں میرٹ کو فوقیت :مریم نواز کا عزم

پولیس میں رشوت کا خاتمہ، ہر کام میرٹ پر:!مریم نواز

ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں۔
مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا مسترد کر سکتے تھے۔
وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر وائس چانسلرز لگائے ہیں، ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں۔
سفارش بہت آتی ہیں ایم این اے ایم پی اے سبھی سفارش لاتے ہیں۔
میں کسی کی بھی نہیں سنتی، صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک میں کام کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں رشوت کے خاتمے کے لیے یونیفارم کے ساتھ کیم لگا رہے ہیں۔
کوئی بھی پولیس اہلکار اس یونیفارم کے بغیر ڈیوٹی نہیں کرے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کالجز یونیورسٹیز میں منشیات کی روک تھام کے لیے بڑے بڑے گینگ پکڑے گئے ہیں۔
بڑے گینگز اپنے ذاتی جہازوں پر مختلف شکلوں میں منشیات لا کر بیچتے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں