یوسف رضا گیلانی والی تاریخ کا اعادہ ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ
یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جاسکتی: رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جا سکتی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ میں موجود ہے اسے فل کورٹ سنے اور قوم کو اس بھنور سے نکالے۔
حریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں