“اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز مہنگے ہیں: آٹے، چینی، اور چاول کی قیمتوں کا موازنہ”

“یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق: کیوں یوٹیلیٹی سٹورز مہنگے ہیں؟”

اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز مہنگے ہیں۔
700 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز مہنگے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں فرق مزید بڑھ گیا۔
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 979 روپے مہنگا ہوکر 2740 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1761 روپے میں دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چینی 12 روپے 68 پیسے مہنگی ہوگئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 142.38 روپے میں دستیاب ہے۔
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 39.43 روپے مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول 305 روپے 57 پیسے میں دستیاب ہے۔
جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول 345 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں