“مسلم لیگ ن نے پنجاب میں تنظیم سازی کے لیے اجلاس 14 ستمبر کو طلب کر لیا”

“پنجاب میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی: 14 ستمبر کو اجلاس طلب”

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں تنظیم سازی کا فیصلہ، اجلاس 14 ستمبر کو طلب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے لیے صوبائی صدر نے 14 ستمبر کو اجلاس بلایا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر متحرک ہو گئے ہیں۔
اور انہوں نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کا اجلاس آئندہ ہفتے 14 ستمبر کو پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کریں گے جس میں یونین کونسل کی سطح پر نئی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جبکہ صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات بارے بھی مشاورت بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو شرکت کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔
اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے اپنی تجاویز بھی تیار کرکے لائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں