“مریم نواز کا ہر شہر میں پی ایچ اے بنانے کا اعلان: فلاحی منصوبوں کا آغاز”

“مریم نواز: ہر شہر میں پی ایچ اے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز”

مریم نواز کا ہرشہر میں پی ایچ اے بنانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں پی ایچ اے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے روایتی میلے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
ارکان اسمبلی نے عوامی فلاحی منصوبے لانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں کارڈیالوجی بلاک جلد فعال کرنے، میڈیکل کالج کی فیکلٹی پوری کرنے اور ہر شہر ڈولفن فورس قائم کرنے کی ہدایت کی۔
جبکہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خرابیاں دور کررہے ہیں۔
ہر شعبے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، حلف دیتی ہوں آج تک کوئی بندہ سفارش پر نہیں لگایا۔
پہلی مرتبہ پرائس کنٹرو ل کیلئے باقاعدہ نیا ڈیپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔
مہنگائی پہلی مرتبہ نیچے آئی ہے،یہ خود بخو د نہیں ہوا،اس کے پس منظر میں ہماری کاوشیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں