“پاکستان میں کھجور کی پیداوار میں نقصان: بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت”

“پاکستان کی کھجور کی صنعت: پیداوار میں نقصان اور اس کی وجوہات”

کھجور کی پیداوار کو بڑا نقصان، بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت
پاکستان سب سے زیادہ کھجور کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا ملک ہے۔
ملک میں کھجور کی سالانہ پیداوار کا تخمینہ 5 لاکھ 50 ہزار اور 6 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کے درمیان ہے۔
پاکستان کی مجموعی کھجوروں کا تقریباً 50 فیصد حصہ سندھ پیدا کرتا ہے جس میں خیرپور میر کی کھجوریں 90 فیصد حصہ ڈالتی ہیں۔
سندھ میں کھجور کی پیداوار خطے کی زرعی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے جو مقامی کھپت اور برآمدی آمدنی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔
سندھ، بالخصوص ضلع خیرپور، ملک میں کھجور کے سب سے بڑے پیدا کنندگان میں سے ایک ہے۔
جو پاکستان کی مجموعی کھجور کی پیداوار میں اپنا بڑا حصہ ڈالتا ہے۔
ان فوائد کے باوجود سندھ کی کھجور کی صنعت کو اس کی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا جارہا۔
بنیادی طور پر فصل کی کٹائی کے بعد کے انتظامات یعنی پروسیسنگ کی سہولیات اور مارکیٹ تک رسائی محدود ہونے جیسی وجوہات کی بنا پر ویلیو ایڈڈ سیکٹر (مصنوعات کی فروخت سے اضافی فائدہ) کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں