ہمارا نقصان ہوگیا،ادارے کیا کرسکتے ہیں؟:شہداء کا بھائی

چھوٹے بھائی کے فون سے رابطہ کر کے فوجی نے دونوں بھائیوں کی شہادت کی اطلاع دی

ہیڈ محبوب(بیٹھک سپیشل/محمد ندیم قیصر) اپنے اداروں سے کیا مطالبہ کریں وہ کیا کر سکتے ہیں۔ ایسا کہنا تھا ضمیر اور غلام مرتضیٰ کے بھائی جہانگیر کا جب وہ مقامی میڈیا سے جنازے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کا تو نقصان ہو گیا وہ اللہ کی رضا میں راضی ہیں ،انکا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ادارے کیسے ان لوگوں (دہشت گردوں) کو سزا دے سکتے ہیں۔ ہمارا نقصان کوئی پورا نہیں کر سکتا اس بات دکھ ہے کہ قیمتی جانوں کا نقصان ہو گیا اگر گاڑی چھین لیتے، رقم چھین لیتے تو کوئی افسوس نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی کے فون سے رابطہ کر کے فوج کے ایک سپاہی نے ان کو دونوں بھائیوں کی شہادت کی اطلاع دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں