سنگجانی جلسہ میں قانون کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

سنگجانی جلسہ: پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی، اہم رہنما گرفتار

سنگھ جانی کے جلسے میں قانون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی، بیرسٹر گوہر سمیت اہم رہنما گرفتار
سنگجانی کے جلسے میں قانون کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور پارٹی رہنما شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جس کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تک کا تھا تاہم، جلسہ مقررہ وقت گزرنے کے 3 گھنٹے بعد ختم ہوا۔
وفاقی پولیس نے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے سنگجانی جلسہ کی شرائط کی خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کیا تھا۔
جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت 28 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
وفاقی پولیس کے تیار کردہ استغاثہ میں عمر ایوب، عامر مغل ،زرتاج گل ، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
استغاثہ کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا ۔
جس پر کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔
جواب میں پولیس نے شیلنگ کی اور 17 کارکنوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق مقدمہ پرامن اجتماع قانون کے تحت درج کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں