عتیقہ اوڈھو نے بتایا: تمام شادیاں پسند سے کیں، کوئی ڈر یا خوف نہیں تھا
عتیقہ اوڈھو کا انکشاف: تمام شادیاں پسند سے کیں، سب شوہر خوبصورت تھے
تمام شادیاں پسند سے کیں، سب شوہر خوبصورت تھے، عتیقہ اوڈھو سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے تمام شوہر خوبصورت تھے۔ جب کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کی تھیں، انہوں نے کوئی بھی شادی ڈر اور خوف کے باعث نہیں کی۔ عتیقہ اوڈھو حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں،۔ جہاں انہوں نے کیریئر سمیت تمام معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسٹائلسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔ ، جس کے بعد انہوں نے پہلے ماڈلنگ اور بعد ازاں اداکاری شروع کی۔ ان کے مطابق انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی۔ جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق جب ان کی طلاق ہوئی تو ان کے پاس صرف ایک ہزار روپے تھے اور گھر میں دو چھوٹے بچے تھے۔ پھر انہیں ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی، جس سے انہیں 30 ہزار روپے ملے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1991 میں 30 ہزار روپے کے عوض اشتہار کیا۔ اور ان ہی پیسوں سے بھارتی شہر ممبئی گئیں، جہاں سے وہ اداکاری کا آغاز کرنے کا سوچ رہی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتے تک ممبئی میں رہیں، ۔ انہیں وہاں متعدد منصوبوں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی لیکن انہوں نے وہاں کام نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لندن، نیویارک اور دبئی سے بھی واپس اپنے ملک آگئیں۔ ، انہیں اپنی زمین کے علاوہ کہیں سکون نہیں ملتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کیں، انہوں نے کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے کوئی شادی نہیں کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
epaper
Pakistan news
latest news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
abc news
عتیقہ اوڈھو
تمام شادیاں پسند سے کیں،
احمد علی بٹ
پوڈکاسٹ
اسٹائلسٹ
اداکاری
طلاق
کام کی پیش کش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.