“88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کی قید: تفصیلات کا انکشاف”

“پاکستانیوں کی قید: 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کی تفصیلات”

88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔
جس میں معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں بیس ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔
ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں ۔
جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432، ملائیشیا میں 463 برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا 48 اور فرانس میں 286

پاکستانی قید ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں