“بھارتی جنگی جنون: خلیج بنگال میں جاسوس ڈرون کا حادثہ”
بھارت کا جاسوس ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ
بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ خطے کی سالمیت کے لئے ایک خطرے کا سبب رہاہے اور یہی جنون اسے مہلک ہتھیاروں کے حصول پر مجبور کرتا ہے۔
بھارتی حکومت کی یہ خواہش تو رہتی ہے کہ اس کے پاس ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی ہو تاکہ وہ اپنی خطے میں اجارہ کا خواب پورا کرسکے۔
بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہےکہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔
اس جدید ٹیکنالوجی کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ضروری ہوتی ہے۔بھارت نے امریکا سے MQ-9Bنامی ڈرون لیزپرحاصل کیا تھا۔
تاہم اب ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیاذرائع کے مطابق ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔
امریکا سے لیا جانے والا MQ-9Bنامی ڈرون بھارت نے بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس نگران اور جاسوسی کیلئے مختص کیا تھا۔
بھارت نےMQ-9B ڈرون کو تامل ناڈو میں بھارتی بحریہ کے بیس سے کنٹرول کیا جاتا تھا ۔
جواب اس کی جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے۔
دفاعی ماہرین اسے بھارتی نیوی اور بحرہند میں نگرانی اور جاسوسی کے حوالے سے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں