ہم جنگ نہیں چاہتے، مسعود پزشکیان
اسرائیل ہی وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے : پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔
یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ کی حمایت میں ایران کو تنازع میں شامل ہونے پر اکسا رہا ہے۔
ایران ہر اس گروپ کا دفاع کرے گا جو اپنے حقوق اور خود کا دفاع کر رہا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امن سے رہنا چاہتا ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کاسبب نہیں بننا چاہتے کہ اس تنازع سے نکلنا ناممکن ہو گا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔
حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہو گیا ہے۔
، ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں