قومی ایئرلائن کی نجکاری کی تاریخ سامنے آ گئی
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کیلئے بولی کی تیاریاں عروج پر ہے۔
6 کمپنیاں یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی لگائیں گی۔
چیئرمین کمیٹی فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام اداروں میں سے پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو رہی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کی بولی ہونے جا رہی ہے۔
ہم کوشش کریں گے کہ قومی ایئرلائن کی بولی کو لائیو دیکھ سکیں۔
علیم خان سےگزارش کریں گے بولی دیکھنے کے انتظامات کریں۔
چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ میٹنگ قومی ایئرلائن کو الوداع کہنے کی آخری میٹنگ ہوگی، 6کمپنیاں یکم اکتوبر کو بولی لگائیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں