“ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا حکومتی اختیار ختم”

“حکومت کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر کنٹرول ختم”

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافے کا حکومتی اختیارختم
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافےکا حکومتی اختیارختم کردیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 14 بی اور سی میں ترمیم ہو چکی ہے۔
آئندہ تنخواہوں اورمراعات کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود کرےگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کےاجلاس میں وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 14 بی اور سی میں ترمیم ہو چکی ہے۔
، وزارت خزانہ سے ترمیم سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی، پارلیمنٹ کو کسی بھی قانون میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب حالات پارلیمانی اورعدالتی بالادستی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان نے بھی اس امتیازی سلوک پر تحفظات کا اظہارکردیا ہے۔
پہلےفیڈریشن کے مالی امور پر وفاق یا وزارت خزانہ سے مشاورت ہوتی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں