جماعت اسلامی دھرنے 29 ستمبر: ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی دھرنے 29 ستمبر: بجلی بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان
جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں قائدین جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا۔
جس میں مرکزی و صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
حکمرانوں نے میڈیا کے سامنے قوم کے سامنے غلط بیانی کی اور گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے جنہیں ان کی جماعت تسلیم نہیں کرتی۔
انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے 29 ستمبر کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے کا اعلان کیا۔
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔
بجلی کی اصل پیداواری لاگت کے مطابق ملک میں یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے۔
اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو بھی ختم کیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں