: 40 سال سے سیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا””شاہ محمود قریشی

: 40 سال سے سیاست میں ہوں، اچانک 55 مقدمات کا سامنا””شاہ محمود قریشی کا بیان

40 سال سے سیاست میں ہوں آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا،شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نائب کپتان بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب بھی پنجاب میں بھی نہیں تھا۔
مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جب میں رہا ہوا تو 9 مئی مقدمات میں گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میں نائب کپتان ہوں، میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ لوگ ڈرتے ہیں اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست میں ہوں آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا۔
اب اچانک 55 مقدمات درج ہوگئے، یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے۔
یہ جان بوجھ کر التوا چاہتے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں۔
یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں