“پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل ہونے کا انکشاف”

“پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز کی اسمگلنگ: گل اصغرخان کی رپورٹ اور وفاقی حکومت کے اقدامات”

5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل
پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس ہوا،۔
جس میں ملک میں جیمز اسٹونز اتھارٹی اور سینٹرز کے کبھی بھی فعال نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا،۔
جس پر وفاقی حکومت نے جیمز اینڈ جیولری فیسلیٹیشن ونگ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سب کمیٹی برائے کامرس کے اجلاس میں کمیٹی کے رکن گل اصغرخان نے کہا کہ پاکستان سے 5 ارب ڈالر کے جیمز اسٹونز اسمگل ہوجاتے ہیں۔
، ہم جیمز اسٹونز میں دنیا کے 8 بڑے پروڈیوسر ہیں، ہمارے جیمز اسٹونز کی مجموعی ایکسپورٹ صرف 8 ملین ڈالر کی ہے۔
گل اصغرخان نے کہا کہ ایک بار ہماری جیمز اسٹونز کی ایکسپورٹ 1.4 ارب ڈالر پر بھی گئی۔
، ہمارے جیمز اسٹونز اسمگل ہوکر تھائی لینڈ پہنچ جاتے ہیں، تھائی لینڈ ان جیمز اسٹونز کو کٹ اور پالش کرکے اربوں ڈالر کما رہا ہے۔
گل اصغر خان نے کہا کہ 30 سے 40 فیصد جیمزاسٹونز تو افغانستان سے آتے ہیں، افغانستان سے پاکستان آنے والے جیمز اسٹونز تو ایسے ہی آگے چلے جاتے ہیں۔
، میری رائے ہے کہ افغان بارڈر کو جیمزاسٹونز کیلئے کھول دینا چاہئیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں