عدالتی فیصلے پر رائے دینے کا حق: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
عدالتی فیصلے پر رائے دی جا سکتی ہے، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر رائے دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔
آزاد امیدوار نے کامیابی پر 3 دن میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہوتا ہے۔
الیکشن ایکٹ میں 2 بنیادی ترامیم کی گئیں ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ دونوں ترامیم قانون کی صورت میں موجود ہیں۔
حالیہ کی گئی قانون سازی کا عدالتی فیصلے میں ذکر نہیں۔
آزاد امیدوار کا کسی جماعت میں شمولیت کاعمل ناقابل واپسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکمل انصاف کے آئینی آرٹیکل پر سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔
فیصلے ان اصولوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں کہ کون ریلیف مانگنے آیا ہے۔
آج کے فیصلے سے نظرثانی درخواستوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں