علی امین گنڈا پور نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور وفد بھیجنے کا اعلان کیا
علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے سردار علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خون بہہ رہا ہے، کب تک برداشت کروں گا۔
اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا۔
انہوں نے کہا کہ نہ چاپلوس ہوں اور نہ غلام، ہم بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جواب نہیں دیں گے تو بولوں گا اور پوچھوں گا۔
دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، سب کے لیے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے خود سے شروع کرنا ہے اور اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا اور نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں