پاکستان میں آرامکو کا پہلا پیٹرول پمپ: افتتاح کی تاریخ اور معلومات
سعودی کمپنی آرامکو کاپاکستان میں پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح
سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں پاکستان میں اپنے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کرے گی۔
اس سے قبل بھی آرامکو نے پاکستان میں موجود گیس اینڈ آئل (گو) کمپنی کے 40فیصد شیئرز حاصل کیے ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق آرامکو نے بتایا کہ وہ اس سال کے آخر تک پاکستان میں آرامکو کے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کردیں گے۔
، جس کے مقام کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے، اس کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی۔
آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر یاسر مفتی نے مئی میں گو (GO) سے معاہدے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری کمپنی کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی رفتار بڑھ رہی ہے۔
اور ’گو‘ کا حصول ہمارے سفر کا ایک اہم اگلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گو کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروسز پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
گیس اینڈ آئل پاکستان (گو) پاکستان کی بڑی ریٹیل اور سٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں