فیصل واڈا نے کہا: آئینی ترمیم کی ناکامی حکومت کی نااہلی کی علامت ہے
آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ‘فیصل واڈا
سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟
فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے۔
جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ دو دن سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی تگ و دوڑ میں مصروف ہے۔
جبکہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے فیصلے سے نالاں ہے۔
اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کی۔
تاہم ابھی تک آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں