حکومت کی کوششوں سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ: محمد اورنگزیب
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،محمداورنگزیب
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پالیسی ریٹ کم ہورہا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک فیزون انفرا اسٹرکچر کی تیاری پرمشتمل ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی۔
امید ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئے پروگرام کی منظوری دے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں